پی پی کے فیصلے سے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا، شاہ محمود

مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی میں فیصلے کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے اور انہوں نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول دکھاوے کے لیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کا فیصلہ سیاسی ہے، پی ڈی ایم ختم ہو گئی: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے واضح کردیا ہے کہ ان کی اور پی ڈی ایم کی راہیں جدا جدا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور جے یو آئی ف میں واضح اختلاف ہیں جب کہ پیپلزپارٹی کا انکار سامنے آگیا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ییانیہ بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلے استعفیٰ دے رہے تھے لیکن اب لینے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم ان کے کہنے پر کبھی بھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کے لیے تیار نہیں ہے اور پی پی نے لانگ مارچ کو بھی نواز شریف صاحب کی واپسی کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

پی ڈی ایم بیانیے کا حکومت نے نوٹس لے لیا ہے، شبلی فراز

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ نہ استعفوں کے معاملے میں سنجیدہ ہیں اور نہ ہی لانگ مارچ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں شہباز شریف کی سوچ رکھنے والے مذاکرات کے حامی ہیں۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف مذاکرات کو اپنی رہائی سے مشروط کررہے ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ن لیگ کا ایک دھڑا مذاکرات کے حق میں نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری حکومت نے نہ کی ہے اور نہ ہی حکومت کی ایما پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کیا ہے جو ایک خود مختار ادارہ ہے۔

مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ لاہور میں درج ہو گا، شیخ رشید

سینئر سیاستدان مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے اس لیے نہیں چلے گا۔


متعلقہ خبریں