کورونا: 2020 میں رقص کے میدانوں میں ویرانیاں

کورونا: 2020 میں رقص کے میدانوں میں ویرانیاں

فوٹو: فائل


لاہور: سال 2020 میں کورونا نے رقص کے میدان میں بھی ویرانی ڈالے رکھی۔ 

ماضی کی فلموں میں شاندار رقص کے لیے مشہور فنکارہ زریں پنا ثقافتی رنگوں کے مدھم پڑ جانے پر اداس تو ہیں لیکن پرامید بھی کہ آنے والا سال رنگوں اور روشنیوں سے بھرپور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کلاسیکل گانے پر اداکارہ میرا کے رقص کی ویڈیو وائرل

اعضاء کی شاعری رقص تخلیقی صلاحیتوں کا اچھوتا اظہار ہے۔ فن و ثقافت کی صنعت رقص کے بنا ادھوری لگتی ہے۔

سال 2020 میں کورونا کی وباء نے اس پرفارمنگ آرٹ کی سرگرمیاں بھی محدود کر دیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ و ڈانس پرفارمر زریں پنا نے کہا کہ اس سال میں ہم نے بہت آزمائش دیکھی لیکن اب نوجوان فنکار ریہرسل میں مصروف ہیں۔

معروف ڈانس کوریوگرافر لائبہ علی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹولز اور فلموں کی شوٹنگ نہ ہونے سے رقص کی صنعت سے وابستہ تمام افراد متاثر ہوئے.

لائبہ علی نے مزید کہا کہ فلموں اور شادیوں کے بڑے ایونٹس کی بندش سے ڈانسرز کو کام نہیں مل سکا۔

ڈانس آرٹسٹ عروج مہر نے گفتگو کے دوران کہا کہ بہت امید ہے کہ بہت جلد فن و ثقافت کی رونقیں لگ جائیں گی اور ہم پرفارم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نوجوان فنکار پرامید ہیں کہ آنے والے دنوں میں فلموں، ثقافتی فیسٹولز اور دیگر تقریبات میں رقص کا آغاز ہو گا اور رونقیں پھر سے بحال ہوں گی۔


متعلقہ خبریں