70 سالوں میں آئینی، سیاسی اور معاشی بحرانوں کے سوا کچھ نہیں ملا، فضل الرحمان

’مولانا کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردیں گے‘

اسلام آباد: متحدہ مجلس عمل کے رہنما اور جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ماضی کے حکمرانوں کو ناکام قرار دے دیا۔

مولانا نے دعویٰ کیا کہ آئین اورقانون کے راستے پر چل کر ملک کے حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کا ورکرز کنونشن ہوا جس میں مرکزی قائدین، علمائے کرام اور کارکنوں نے شرکت کی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نئے ولولے کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں انتخاب لڑنے سے منع کیا اور کہا کہ آپ کو امریکہ اور یورپ قبول نہیں کر رہے،  ہم آزاد نہیں غلام ہیں اس لیے ہمیں اُن کی بات ماننا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے لیے علم بلند کرنا اور جدوجہد کرنا مجھے میرے اسلاف نے سکھایا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 70 برس میں ملک کو آئینی، سیاسی اور معاشی بحران دیے گئے لیکن اب ہم بحرانوں اور نفرتوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ادارہ ہونے کے باوجود اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی نہیں کی گئی تاہم ہم نے کونسل کی سفارشات تسلیم کی ہیں۔


متعلقہ خبریں