بھارتی رافیل طیارے کا توڑ، پاک فضائیہ نے بلاک تھری کی تیاری شروع کردی

بھارتی رافیل طیارے کا توڑ، پاک فضائیہ نے بلاک تھری کی تیاری شروع کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ایک بڑی پیشرفت لاتے ہوئے بھارتی رافیل طیارے کے توڑ بلاک تھری کی تیاری شروع کر دی ہے۔ 

پاک فضائیہ کا بلاک 3 بھارت کے فرانس سے حاصل کردہ رافیل طیارے سے درجہ ہا بہتر ہے۔ بلاک تھری کی پروڈکشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ کی فضائیہ کے بیڑے میں بھی شمولیت، چین پاک تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کر دیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: رافیل ڈیل: مودی کے دوست کو فرانس نے 143.7ملین یورو کا فائدہ دیا

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چینی کے سفیر نونگ ژونگ اور نائیجرین حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

ڈبل سیٹ 14 طیارے پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں، ڈبل سیٹ طیارے تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے نائیجریایا کو بھی فروخت کیے گئے ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کا آج تاریخی دن ہے کیونکہ آج جے ایف 17 بلاک بی کے ڈبل سیٹ طیاروں کی فضائی بیڑہ میں شمولیت ہو رہی ہے۔

مجاہد انور خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج ہی جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کر رہے ہیں، اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 نے مختلف آپریشنز اور حربی صورتحال میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے آپریشنز میں جے ایف 17 کا کردار ہر موقع پر نمایاں رہا ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کورونا سمیت تمام چیلنجزمیں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،
پاک فضائیہ قوم کی امنگوں پر ہمیشہ پورا اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ہاتھوں دو طیارے گنوانے والے مودی کو رافیل یاد آگئے

خیال رہے کہ بھارت نے فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے جس میں سے چھ طیارے رواں برس اگست میں بھارت پہنچ گئے تھے۔

رافیل طیارے جوہری میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان میں دو طرح کے میزائل نصب ہو سکتے ہیں، ایک کا مار کرنے کا فاصلہ 150 کلومیٹر جبکہ دوسرے کا تقریباً 300 کلومیٹر ہے۔

جوہری اسلحے سے لیس ہونے کی صلاحیت رکھنے والے رافیل طیارہ فضا میں 150 کلومیٹر تک میزائل داغ سکتے ہیں جبکہ فضا سے زمین تک مار کرنے کی ان کی صلاحیت 300 کلومیٹر تک ہے۔

پاکستان کے بلاک تھری کو رافیل طیاروں سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں