کراچی: سپریم کورٹ کا کڈنی ہل پارک کی زمین واگزار کرانے کا حکم

سپریم کورٹ: گجر، اورنگی نالوں کی چوڑائی پر کام شروع کرنے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں کڈنی ہل پارک کی زمین واگزار کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں  کڈنی ہل  پارک کی زمین پر قبضے کے معاملے پر  سماعت  کے دوران شہری تنظیم نے  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں  بنچ کو بتایا کہ پارک کی زمین پر فاران سوسائٹی کے 24 گھر تعمیر ہیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اوور سیز سوسائٹی نے بھی پارک کی زمین پر  قبضہ کر رکھا ہے۔ فاران سوسائٹی کے گھر نمبر 81 سے 111 تک پارک کی زمین پر تعمیر ہیں۔  وسائٹی نے پارکس کے 4 پلاٹس پر 24 گھر بنا رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کو مافیا چلا رہا ہے، عدالت بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہم

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ زمین خالی کرنے کے لیے فاران سوسائٹی  کو 30 دن اور جھگیاں خالی کرانے کے لیے سات روز کے نوٹس دیے  ہیں۔

اس پر بنچ  نے دریافت کیا کہ  عدالت کے پرانے حکم نامے پر اب کیوں نوٹس  بھیجے ہیں؟ بینچ نے ریمارکس دیے کہ آپ سب ملے ہوئے ہیں۔  پارک  کی زمین وا گزار کرائیں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے فاران  اور اوور سیز سوسائٹیز  کے سیکریریز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے  کمشنر کراچی کو بھی  عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا  حکم دیا۔

عدالت نے کمشنر کراچی سے  پوچھا کہ کیا  تجوری ہائیٹس کو تحویل لینے  کے حکم پر عملدرآمد ہوا؟ جس پر  کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ عمارت کو تحویل میں لینے  کا کام شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں