اسٹاک مارکیٹ میں 412 پوائنٹس کا اضافہ

 اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مثبت رجحان  رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز 412 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں دن کے اختتام پر 100 انڈکس 43 ہزار 694 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بدھ کے روز مارکیٹ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 750 پوائنٹس رہی جبکہ کم ترین سطح 43 ہزار 282 پوائنٹس رہی۔ بدھ کے روز 100 انڈکس میں تبدیلی کی شرح منفی صفر عشاریہ 95 فیصد رہی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار650 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 97 ہزار436 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 418 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور اختتام پر 100 انڈکس 43 ہزار 255.55 پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز  پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 257 پوائنٹس کا اضافہ اور 100 انڈکس 43 ہزار 674 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں