سینیٹر فیصل جاوید قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرتے ہیں، محمد آصف کا الزام


اسلام آباد: سابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے، قومی کرکٹ ٹیم کو سینیٹر فیصل چنتے ہیں۔ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائے گا تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ لوڈ ڈلاجارہا ہے۔ ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سر کرنے والے ہیں اور فاسٹ باؤلرز ناپختہ ہیں۔ کوچز ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں محمد آصف کے الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے دیتے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ آزادانہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ ہمارے مشوروں پر تو کبھی انہوں نے عمل ہی نہیں کیا۔ ٹی 20 فارمیٹ کی تبدیلی اور سلیکشن میں ہم نے مشورے دیے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر کو برطانیہ میں کھیلنے کے لئے پروفیشنل ویزہ مل گیا

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں،  مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مینٹل ٹارچر کیا جاتا رہا ہے اور پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ موجود صورتحال میں ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔

قومی کرکٹر نے کہا  تھا کہ پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے اور میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔


متعلقہ خبریں