سال نو: ساحل سمندر کی طرف جانے والی سڑکیں بند نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: سال نو کے موقع پر ساحل کی طرف جانے والی سڑک بند نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی: کراچی ٹریفک نے سال نو کے موقع کی مناسبت سے شہر قائد کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق سال نو کے موقع پر ساحل سمندر کی طرف جانے والی کوئی بھی سڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں کی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق ساحل کی سڑک پر ون وے ٹریفک چلے گا۔ ٹریفک معمول پر آنے تک  ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ہیوی ٹریفک کو شام 6 بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب ساحل سمندرجانے والی کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی۔ سی ویو پر نجی ریسٹورنٹ سے ولیج ہوٹل تک ٹریفک ون وے چلے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی: سمندر کنارے پانی کو ترسنے والا شہر

کراچی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ عوام ون وے کی خلاف ورزی، تیز رفتاری ،بغیر ہیلمٹ اور سائلنسر موٹرسائیکل چلانے سے گریز کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سال نو کے موقع پر سی ویو روڈ، مین شارع فیصل، عبداللہ ہارون روڈ، ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ، مائی کولاچی روڈ، کورنگی روڈ اور ایم ٹی خان روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں