مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فواد چودھری راہ تکتے رہے، مفتی منیب، پوپلزئی نہ پہنچے

جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو بھی کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں اب 19 ارکان ہوں گے۔ مولانا راغب نعیمی، حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم اور ڈاکٹر یاسین ظفر رویت ہلال کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، فیصل احمد اور سید علی قرار نقوی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں