حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی، کاروبار کے مواقع دے سکتی ہے: علی امین


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی لیکن کاروبار کے مواقع دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیروزگاری ختم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

ن لیگی ارکان کا استعفیٰ: وزیراعظم اور اسپیکر کا معاملہ جلد نمٹانے پر اتفاق

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ قوم کو اپوزیشن کے خون کے عطیات لینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کی وجہ سے نوازشریف کا خون خشک ہے وہ کیا خون کاعطیہ دیں گے؟

وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے کہا کہ نواز شریف پہلے ہی پلیٹس گرنے سے بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا خون جس کو لگا وہ امیر ہوجائے لیکن قوم غریب ہوجائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورنے کہا کہ اگرنیب ہمارےکنٹرول میں ہوتا تو مولانا فضل الرحمان اب تک جیل میں چکی پیس رہا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم پر واضح کردیا ہے۔

ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ملیں گی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پشتومحاورہ ہے کہ انکار بھی نہیں کرتا ہے اورکام بھی نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بس اسی سے صورتحال سمجھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک با مقصد تھی جب کہ پی ڈی ایم دھاندلی کا ڈرامہ رچارہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ
ہم نے اداروں کو صحیح سمت دکھائی ہے اورملک بہتری کی طرف جارہا ہے۔

ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ملیں گی، شیخ رشید

وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورنے کہا کہ لوگ آگے آئیں آئیڈیاز شیئرکریں حکومت کاروبارکی سہولتیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران ہے لیکن اس کو بھی حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں