بھارت: سابق کرکٹر اظہر الدین کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

بھارت: سابق کرکٹر اظہر الدین کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں لیکن ان کی گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرتے ہیں، محمد آصف کا الزام

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ اظہرالدین اپنی فیملی کے ہمراہ ہائی وے پہ سفر کرر ہے تھے کہ ان کی گاڑی کا ایک ٹائر نکل گیا جس کے بعد کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے لگے ہوئے ایک ڈھابے سے بری طرح ٹکرا گئی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ان کا خاندان اس حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہا لیکن ان کی کالے رنگ کی گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے، عاقب جاوید

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈھابے کا مالک احسان اس حادثے میں زخمی ہوا ہے جسے علاج معالجے کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

دہلی کی نمبر پلیٹ والی گاڑی کو نقصان پہنچنے کے بعد اظہر الدین اور ان کی فیملی کو دوسری گاڑی کے ذریعے ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پاکستان: ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں پہلی بار آسٹریلوی کھلاڑی کی انٹری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کو کانگریس کی جانب سے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق بھارت کی ریاست حیدرآباد دکن سے ہے۔


متعلقہ خبریں