22 کروڑ عوام کی حمایت ہی نواز شریف کا پاسپورٹ ہے، مریم نواز


اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کی حمایت ہی نواز شریف کا پاسپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ ہم سب کا فیصلہ ہو گا۔

حکومت کا نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہی تھیں۔ اس موقع پر امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

مریم نواز نے مولاناصاحب کی مہمان نوازی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اہم امور پرغورکیا گیا لیکن حتمی فیصلے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں اچھی باتیں کیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی تجاویز ہوں گی انہیں سنیں گے اورغور بھی کریں گے لیکن فیصلے مشترکہ ہوں گے۔

مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ لاہور میں درج ہو گا، شیخ رشید

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ ہمارا فیصلہ ہو گا۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں