احتساب غیر مؤثر ہو چکا، اب ہمارے شکنجے میں ہیں: فضل الرحمان


اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کا احتساب غیر مؤثر ہو چکا، اب یہ ہمارے شکنجے میں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت نیب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

22 کروڑ عوام کی حمایت ہی نواز شریف کا پاسپورٹ ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا یکم جنوری کو لاہور میں اجلاس ہو گا جس میں حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقائق سے پہلے میڈیا ٹرائل کے ذریعے بندے کا سیاسی کیریئرتباہ کردیا جاتا ہے۔

اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات نوازشریف سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی اور آج مریم نواز سے بہت سے امور پرتبادلہ خیال ہوا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل جمہوریت اور آئین کی بالادستی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گڑھی خدا بخش جلسے سے صرف دو دن پہلے دعوت ملی تھی۔

حکومت کا نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر میں پی پی کے ملتان والے جلسے میں شریک ہوسکتا ہوں تو بی بی کی برسی پر مجھے کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ مصروفیات کے باعث گڑھی خدا بخش کے جلسے میں شریک نہیں ہو سکا تھا۔


متعلقہ خبریں