نیب لاہور: پراسکیوشن ٹیم کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع

فائل فوٹو


لاہور: چیرمین قومی احتساب بیورو(نیب) نے لاہور کی پراسکیوشن ٹیم کی کارکردگی رپورٹ سے مطمئن ہوکر ان کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

نیب پراسکیوٹرز کے رواں سال دسمبر کے آخر میں کنٹریکٹ ختم ہو رہے تھے چیرمین نیب نے لاہور کی پراسکیوشن ٹیم کی کارکردگی رپورٹ دیکھ کر کنٹریکٹ میں توسیع کی۔

چیرمین نیب نے کرپشن اور بدعنوانی کرنے والے ملزمان کو سزائیں کروانے کے لیے نیب کی بہترین پراسکیوشن ٹیم کے کنٹریکٹ کی مدت میں ایک سال کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پراسکیوشن لاہور ہائیکورٹ سمیت نیب عدالتوں میں نیب کے موقف کی تائید کریں گے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق عدالتوں میں ٹھوس موقف دیں گے۔

مذکورہ ٹیم شریف فیملی سمیت دیگر اہم ملزمان کو سزائیں دلوانے میں عدالت کی معاونت کرے گی۔

کنٹریکٹ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان، اسپیشل پراسکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان ، اسپیشل پراسکیوٹر اسداللہ مالک، اسپیشل پراسکیوٹر حارث قریشی، اسپیشل پراسکیوٹر حافظ عاصم ممتاز احسن رسول، واصف علی، یاسر صدیق، محمد علی اسداللہ ملک، انتخاب عالم اور وارث علی جنجوعہ کے بھی کنٹریکٹ کا 1 سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ مذکورہ تمام پراسکیوٹرز نیب ریفرنس کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔


متعلقہ خبریں