سال 2020 میں بچھڑنے والی نامور پاکستانی شخصیات


اسلام آباد: سال 2020 میں پاکستان کی پہچان بننے والی کئی نامور  شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں۔ سال 2020 میں مذہب، سیاست اور ڈرامہ و فلم انڈسٹری بڑے بڑے ناموں سے محروم ہوئے۔

پاکستان میں اسٹیج ڈرامہ کے بادشاہ امان اللہ  6 مارچ کو دنیا سے کوچ کرگئے جبکہ 13 جون کو نامور گلوکارہ صبیحہ خانم نے ہمیشہ کے لیے آنکھیں موند لیں۔

اسی طرح معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز 17 جون کو انتقال کرگئے۔ 20 جون کو جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم کی زندگی کا سفر بھی تمام ہوا۔

معروف عالمی دین علامہ طالب جوہری 22 جون کو جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔ 26 جون کو سابق امیر جماعت اسلامی منور حسن دار فانی سے رخصت کر گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسی طرح نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو  20 اگست کو انتقال کر گئے۔ 13 ستمبر کو معروف عالم دین ضمیر اختر نقوی ہم سے بچھڑ گئے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ 12 نومبر کو دنیا سے رخصت ہوگئے جبکہ  تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی 20 نومبر کو جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

پاکستان کے پندرہویں وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی 3 دسمبر کو انتقال کرگئے۔ 4 دسمبر کو احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے

پنجابی لوک کردار ہیر کو امر کرنے والی معروف اداکارہ فردوس کی زندگی کا سفر 16 دسمبر کو تمام ہوا۔


متعلقہ خبریں