ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کےاستعفے مسترد


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاویدعباسی اور محمد سجاد اعوان کے استعفے مسترد کر دیئے ہیں۔

انہون نے رولنگ دی کہ دونوں اراکین نے استعفوں کی تصدیق نہیں کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

رولنگ میں کہا گیا کہ موصول ہونے والے استعفے متعلقہ ممبران کے ثابت نہیں ہوسکے۔ استفعوں پر کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی عمل میں لائی گئی۔

استفعوں کی تصدیق نہیں ہو سکی لہذا ان پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھین:ہم نے استعفے نہیں دیے، ن لیگی ارکان قومی اسمبلی

پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے دو ارکان قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد نے استعفوں کی تصدیق سے انکار کردیا تھا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 7 روز میں جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں استعفے منظور ہونے کا کہا تھا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اگر مزید استعفے آتے ہیں تو قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں