نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال آغاز

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا جشن: آسمان بقعہ نور بن گیا

آکلینڈ/سڈنی: نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال 2021 کو خوش آمدید کہہ دیا گیا۔ پوری دنیا میں نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آکلینڈ میں نئے سال کا جشن منایا جارہا ہے اور اسکائی ٹاور پہ آتشبازی ہو رہی ہے۔ سڈنی آسٹریلیا میں نئے سال کی تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ آکلینڈ میں آسمان پہ قوس و قزاح کے رنگ بکھر گئے ہیں۔

آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پہ جمع لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے آئندہ سال سے اچھی توقعات وابستہ کررہی ہے۔ فرانس میں نئے سال کے جشن پر کورونا کی وجہ سے پابندی عائد ہے۔

اقوام متحدہ:نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمے کیساتھ نشر

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے سال کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہنے کے لیے لوگوں نے ماضی کی نسبت اس مرتبہ مختلف انداز اپنائے ہیں کیونکہ کورونا ایس او پیزکی پابندیاں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق برج خلیفہ کے اطراف جراثیم کش اسپرے کیا گیا ہے جب کہ دبئی میں تقریباً 23 مقامات پر آتشبازی کی تیاریاں ہیں۔

نئے سال میں کن چار باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟

امریکہ کے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پرسال نو کا جشن منفرد انداز میں منانے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں