سال نو: ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا، سندھ پولیس

سندھ پولیس: چار دن میں کورونا کے 176 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سال نو کے موقع پر اگر ہوائی فائرنگ کی گئی تو ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا پرچہ درج کیا جائے گا۔

سال 2020 کے دوران کراچی پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ہم نیوز کے مطابق سندھ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا لازمی استعمال کریں اور کسی ایک جگہ جمع ہو کر ہجوم کا سبب نہ بنیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کسی بھی مقام یا گھر سے ہوائی فائرنگ کی گئی تو ملوث ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کے مطابق نیوایئر نائٹ پر تمام زونل ڈی آئی جیز کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور ایس پی انوسٹی گیشنز عملے کے ہمراہ اپنے علاقوں پرموجود رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کے سکیورٹی یونٹ سے اضافی نفری ایس ایس پی ایسٹ، ملیر اورساؤتھ کو مددگار ون فائیو کی معاونت کے لیے موجود ہوگی۔

تھیلسیمیا کا شکار بچوں کی زندگیاں بچانے کیئلے پنجاب پولیس میدان میں آگئی

سندھ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سال نو کے موقع پر شہریوں کے پسندیدہ مقام سی ویو پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ساؤتھ زون پولیس کے مطابق 15 سو سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ سی یو سگنل سے ویلیج ہوٹل تک روڈ کو ون وے کردیا گیا ہے۔ پولیس کے دستے ساحل و اطراف میں گشت کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے پہلی مرتبہ موٹر مکینکس کی خدمات بھی حاصل کی ہیں تاکہ گاڑیاں خراب ہونے کی صورت میں شہریوں کی مفت مدد کی جا سکے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس: کراچی پولیس کے تفتیشی افسران کی تربیت کریگی

سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ اوربغیرسائلنسر والی موٹر سائیکلیں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں