سال2020 کے آخری سورج کو اہل وطن نے الوداع کہہ دیا


اسلام آباد: تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ سال 2020 کا آخری سورج ڈوب گیا۔ ملک میں سب سے پہلےغروب آفتاب کا منظر اسکردو میں دیکھا گیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے الوداع کہا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا جشن: آسمان بقعہ نور بن گیا

ہم نیوز کے مطابق اسکردو اور گلگت کے بعد مظفر آباد میں سال 2020 کا آخری سورج غروب ہوا جس کے بعد سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشیوں نے بھی سال کے آخری سورج کو غروب ہوتے دیکھ کر الوداع کہا۔

پشاور اورفیصل آباد میں سال کے آخری سورج کو نئے سال کے لیے اچھی توقعات کے ساتھ خدا حافظ کہا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ملتان اور کوئٹہ میں سال کا آخری سورج غروب ہوا اور اس کے بعد کراچی والوں نے بھی 2020 کو الوداع کہتے ہوئے نئے سال سے اچھی توقعات وابستہ کیں۔

اقوام متحدہ:نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمے کیساتھ نشر

اہل وطن کی بڑی تعداد نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ آنے والا سال بنی نوع انسان اور امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا سال ثابت ہو۔


متعلقہ خبریں