حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اکھٹے ہونا چاہیے، چودھری شجاعت

عمران خان کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے، نہ فوج نے آنا ہے اور نہ کسی اور نے، چودھری شجاعت

لاہور: ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اکھٹے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رسمی یا غیر رسمی کسی بھی طریقے سے بات چیت کی طرف جانا چاہیے۔

وزیراعظم کی چودھری شجاعت کی رہائشگاہ آمد، خیریت دریافت

ہم نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان چودھری شجاعت حسین نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی تمام تجاویز پر سنجیدگی غور کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہدایت کی بات کرتے ہیں تو اس کو مخالفت کا نام دے دیا جاتا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی حالات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے مشوروں میں نہ پـڑیں جن کی سوچ کے پیچھے ذاتی مفاد ہو۔

نوازشریف گزشتہ روز ایسے بولے، لگا مودی کی روح بول رہی: پرویز الٰہی

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن کو لوگوں نے اپنے ووٹوں سے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے مفاد میں کام کرنا ہے۔

ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومتی نمائندے ہر بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ معاملات سلجھانے میں پہل کریں۔

فنڈز کا اجراء نہ ہونے پر پرویز الہٰی پنجاب حکومت پر برہم

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے خبردار کیا کہ ڈھائی سال گزرچکے ہیں، ایک سال اور گزرا تو پھر گالی گلوچ کے نتائج سامنے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں