پاکستان میں نئے سال 2021 کا آغاز ہو گیا

پاکستان میں نئے سال 2021 کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہو گیا ہے۔ سال 2020 اپنی تلخ و شیریں یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا جشن: آسمان بقعہ نور بن گیا

ہم نیوز کے مطابق عوام الناس کی بڑی تعداد نے نئے سال سے بہتری کی امیدیں باندھ لی ہیں اور توقعات بھی وابستہ کرلی ہیں۔ اس مقصد کے لیے لوگ اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیں بھی کررہے ہیں۔

سال2020 کے آخری سورج کو اہل وطن نے الوداع کہہ دیا

سال نو کے آغاز پر اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور سمیت مختلف شہروں و علاقوں میں لوگ آتشبازی کا مظاہرہ کررہے ہیں جب کہ منچلے بھی نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے سڑکوں و چوراہوں پہ جمع ہیں۔


متعلقہ خبریں