مری: سال نو کا جشن، آتشبازی ، ایس او پیز کی دھجیاں بکھر گئیں


مری: سال نو کے آغاز پر ملکہ کوہسار مری میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور لوگوں نے نئے سال 2021 کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان میں نئے سال 2021 کا آغاز ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کیا تھا۔ اس موقع پر کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کو نئے سال کی آمد پر ہونے والی خوشی میں نہ صرف ایس او پیز بھول گئے بلکہ ان میں انتظامیہ کا بھی ڈر و خوف بھی باقی نہ رہا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا جشن: آسمان بقعہ نور بن گیا

افسوسناک امر ہے کہ روایات کے عین مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد نے سال نو کا جشن منانے کے لیے مری کا رخ کیا لیکن ناقص انتظامات نے ان کی خوشیاں کو پھیکا کردیا مگر اس کے باوجود وہاں موجود افراد نے شاندار آتشبازی کی جب کہ منچلوں نے رقص کیا اور بھنگڑے ڈال کا اپنی خوشی منائی۔

سال نو کے آغاز سے قبل ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ 20170 سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں۔

سال2020 کے آخری سورج کو اہل وطن نے الوداع کہہ دیا

ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی سہولت کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ ترجمان نے سیاحوں کی سہولت کے لیے ہدایات دی تھیں کہ گاڑیوں کی پارکنگ مناسب جگہ پر کی جائے تاکہ ٹریفک رواں دواں رکھا جا سکے ۔


متعلقہ خبریں