پی ڈی ایم اجلاس: پی پی کا وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ


لاہور: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جاتی امرا میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کی نا اہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں سینیٹ اور ضمنی انتخابات کا حصہ بننے یا بائیکاٹ کی پالیسی اپنانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس  میں لانگ مارچ اور استعفوں کی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کےلیے پٹیشن دائر کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ تھا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں اور ان کیخلاف پٹیشن دائر کرنی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مشورہ دیا ہے کہ پی ڈی ایم مشترکہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں اس حوالے سے پٹیشن دائر کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان کی نا اہلی کی پٹیشن کا معاملہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ پی ڈی ایم اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے بڑے فیصلے متوقع ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما ناصرشاہ  نے کہا تھا کہ دھند کی وجہ سے کراچی سے لاہور کا فلائٹ شیڈول متاثر ہے اس لئے بلاول بھٹو پی ڈی ایم اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے ملک بھر میں مظاہروں کیلئےتاریخوں کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس میں حکومت مخالف لانگ مارچ اور دیگر فیصلوں پر بھی بات کی گئی۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے دوسرے مرحلہ کے تحت ملک بھر میں مظاہروں کیلئے تاریخوں کی منظوری دے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 3 جنوری کو بہاولپور میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ بہاولپور مظاہرے کی کی قیادت مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ 6جنوری کو بنوں میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مظاہرہ ہوگا۔ بنوں مظاہرہ کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 لورالائی اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق 23 سرگودھا، 30 سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہروں کی نئی تواریخ کا باضابطہ اعلان آج  ہونے والے اجلاس کے بعد متوقع ہے۔

آج جنوری کو لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ سینیٹ اور ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ استعفوں کیلئے مناسب وقت کی طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔


متعلقہ خبریں