امریکہ میں بھی سال نو کا آغاز



دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی سال نو کا آغاز ہوگیا ہے۔ نیو یارک کے ٹائمزا سکوائر پر کرسٹل بال گرا کر نئے سال کا آغاز کیا گیا۔

سال2021 کے آغاز پر نیوریارک میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور میوزک پر ڈانس کیا۔ آتش بازی کا شاندار مظاہر کیا گیا اور لوگوں نے خوب جشن منایا۔

دنیا نے2021 کو  اپنے اپنے انداز میں خوش آمدید کہا، جرمنی میں سال نو کا استقبال، دبئی میں بھی سال نو کا جشن منایا گیا اور اس موقع پر برج خلیفہ روشنیوں میں نہاگیا۔

روس اور یونان میں بھی نئے سال کا استقبال آتش بازی سے کیا گیا۔ آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے اسکائی ٹاور پر بھی آسمان رنگوں سے نہا گیا،  چین کے شہر ووہان میں بھی نئے سال کا استقبال، تھائی لینڈ، تائیوان، جنوبی اور شمالی کوریا  اور برازیل میں شہریوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا

نئی امیدوں، امنگوں اور خوابوں کے ساتھ  پاکستان میں  نئے سال  کا آغاز ہوچکا ہے۔

پاکستان میں  نئے سال کا شایان شان استقبال کیا گیا۔ رات بارہ بجتے ہی شہر شہر جشن منایا گیا اور آتش بازی سے آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

کراچی میں سی ویو اور پورٹ گرینڈ پرشہریوں نے بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی ہوئی۔ لاہور میں بھی سال نو کا جشن منایا گیا۔

اسلام آباد میں آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ ہوا۔ پشاور کے شہریوں نے بھی نئے سال کا بھرپور استقبال کیا۔ ملکہ کوہسار مری میں  بھی  شاندار آتش بازی ہوئی۔


متعلقہ خبریں