کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

فائل فوٹو


کراچی: نئے سال کے پہلے روز کے موسم نے کم سے کم درجہ حرارت کا گزشتہ12 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا اس سے قبل 2008 میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا تھا۔

سال2004 میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا کی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم سرد ہوجاتا ہے۔  کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہےاور موجودہ ہوا میں نمی کا تناسب 29فیصد ہے۔

موسم کے تیور بدلتے ہی کراچی کے شہریوں نے سرد موسم سے خوب لطف اندوز ہونا شروع کردیا ہے۔ باد نسیم کے جھونکوں پر مسکراتے رنگ برنگے پھول اپنی خوبصورتی اور خوشبو سے ماحول کو مزید دلفریت بنارہے ہیں۔

سردیوں کی دھوپ کی خواہش لیے زیادہ تر اہلیاں کراچی نے بھی فیئرر ہال کا رخ کررکھا ہے۔ ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ سردی بڑھ گئی ہے لیکن ایسے موسم میں مزہ بھی آتا ہے۔


متعلقہ خبریں