احساس پروگرام کے تحت ‘کوئی بھوکا نہ سوئے’ منصوبہ شروع کر رہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال 2021 میں میرا عزم دو منصوبوں کو مکمل کرنا ہیں جن میں احساس پروگرام سماجی تحفظ اور ہیلتھ کارڈ میڈیکل کی سہولت شامل ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ‘کوئی بھوکا نہ سوئے” منصوبہ شروع کر رہے ہیں. اس منصوبے سے پاکستان فلاحی ریاست بننے کی جانب گامزن ہوگا

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے۔ خیبرپختونخوا میں یہ پروگرام شروع ہوچکا ہے، جلد پنجاب میں بھی شروع ہوگا۔ امید ہے دوسرے صوبوں میں بھی ایسا پروگرام لائیں گے۔ سال کے آخر تک یہ 2 منصوبے ہمیں فلاحی ریاست کے مقصد کے قریب لے جائیں گے۔

وزیراعظم نے  کہا کہ حکومت نے مشکل وقت میں کہیں بہتر کارکردگی دکھائی، لوگوں کی حفاظت کے ساتھ انہیں بھوک سے بھی بچایا۔صنعتی طور  پر مضبوط ہونے کے لیے چین سے شراکت داری ضروری ہے۔ سی پیک کے اگلے حصے میں زراعت بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ  کورونا کی وجہ سے 2020 پوری دنیا کےلیے مشکل سال تھا۔ ہم پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کےلیے آگے بڑھ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں صنعتوں کے قیام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ صنعتوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں میں معاونت پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔

چین نے 70 کروڑ لوگوں کو 35 سال میں غربت سے نکالا جو مثالی اقدام ہ، چین کی ترقی کی مثال دنیا بھر کے لیے موجود ہے۔

ویتنام سے لیکر دنیا بھر میں چینی صنعتوں کا راج ہے، گزشتہ حکومتوں نے برآمد ت بڑھانے کی کوشش نہیں کی اور درآمدات پر توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی طور پر مضبوط ہونے کےلیے چین سے شراکت داری ضروری ہے۔ ہم نے اسپیشل اکنامک زونز بنائے ہیں اور کوشش ہے عوام کو غربت سے باہر نکالیں۔

کورونا کے دوران امریکاجیسے ملک میں لوگوں کے ہاتھ پھول گئے تھے۔ پاکستان کورونا سے بہترین طریقے سے نمٹ کر باہر آیا جس پر اللہ کا مشکورہوں۔

سال 2021 وہ سال ہوگا جس میں ہم ترقی کریں گے۔ دنیا بھرمیں ہیلتھ انشورنس کی کمی ہے لیکن پاکستان نے صحت کے حوالے سے بہترین اقدام کیا۔


متعلقہ خبریں