فردوس عاشق اعوان کا ایک اور سٹنٹ



لاہور: جوڈو کراٹے، کرکٹ، فٹ بال اور ٹائلز توڑنے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے ایک اور سٹنٹ کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان اپوزیشن پر کڑی تنقید کرنے اور تندوتیز جملوں کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ معاون خصوصی وزیراعلی برائے اطلاعات آج ریسکیو کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شریک ہوئی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایمبولینس موٹر سائیکل چلانے کا سٹنٹ کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان موٹر بائیک ایمبولینس پر سوار ہو گئیں۔ معاون خصوصی نے ریسکیو کا ہیلمٹ اور ریسکیو کٹ پہن کر ایمبولینس موٹر سائیکل چلائی۔

گزشتہ روز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے زور دار مکا مار کر ایک کے اوپر ایک رکھے ہوئے ٹائلز توڑے جس پر پنڈال میں بیٹھے سب لوگوں نے اُن کو داد دی۔

قبل ازیں فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو آئی تھی جس میں انہوں نے فٹبال کو کک ماری تھی اور اُس سے پہلے کرکٹ کھیل کر سب کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے باؤلنگ کرتے ہوئے گورنر پنجاب کو کلین بولڈ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں