کراچی: بیٹے نے ماں اور ملازم کو گولیاں مار کر خود کشی کرلی

کراچی: نیا سال، جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس تماشائی

کراچی: شہر قائد میں بیٹے نے ماں اور ملازم کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔ گولی لگنے والے تینوں افراد جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سال 2020 کے دوران کراچی پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟

ہم نیوز کے مطابق تھانہ گڈاپ ٹاؤن کی حدود میں فائرنگ کی اطلاع ملنے پرعلاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت سلمیٰ، شمائل اور فاروق کے ناموں سے کی گئی ہے۔

امدادی اداروں کے رضاکاروں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں جب کہ علاقہ پولیس نے جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پرمعلوم ہوا ہے کہ ماں اور ملازم کو گولی مار کر خود کشی کرنے والے بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

کراچی کو مافیا چلا رہا ہے، عدالت بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہم

ہم نیوز کو علاقہ پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جائے وقوع سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جسے پولیس نے سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں