چینی، آٹا، دالیں، گھی، انڈہ، گوشت اور آئل سمیت 15 اشیا مہنگی ہو گئیں

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: سال گزشتہ 2020 کے آخری ہفتے میں بھی 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، اسد عمر کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 2020 کے آخری ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق مہنگی ہونے والی اشیا میں چینی، آٹا، دال ماش، دال مونگ، گھی، انڈے، کوکنگ آئل، مٹن، بیف اور ایل پی جی سمیت دیگر شامل ہیں۔

ہم نیوز نے وفاقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی کی اوسط قیمت 84 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آٹے کا 20  کلو کا تھیلا اوسطاً ایک روپے 78 پیسے مہنگاہوا جب کہ دال ماش کی قیمت میں دو روپے 87 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک بھر میں آٹا، سبزیوں اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھی کے ڈھائی کلو والے ڈبے کی قیمت میں تین روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ مٹن، بیف، دال مونگ، کوکنگ آئل اور ایل پی جی کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 64 پیسے بڑھ گئی ہے۔

کابینہ اجلاس: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وزرا پھٹ پڑے

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے دس اشیا سستی بھی ہوئی ہیں جن میں سے پیاز کی قیمت فی کلو پانچ روپے 44 پیسے اور آلو کی قیمت میں چار روپے 87 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں