مقبوضہ کشمیر: سال نو کا پہلا دن، بیگناہوں کی شہادت کیخلاف بھرپور ہڑتال


سری نگر:  مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیریوں نے سال نو کے پہلے دن بھرپور ہڑتال کی جس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

جعلی سرجیکل اسٹرائیکس اور جھوٹے دعوؤں والا بھارت پھر بے نقاب

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بے گناہ اور نہتے کشمیریوں نے ہڑتال تین بے گناہ مظلوم کشمیری نوجوانوں کے سفاکانہ قتل کے خلاف بطور احتجاج کی۔

مقبوضہ جموں و کمشیر میں دو دن قبل بھارت کی قابض افواج نے تین مظلوم و نہتے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو لوائے پورہ میں جعلی مقابلے کے دوران مارنے کا دعویٰ کیا تھا جس پر مقتولین کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا تھا۔

بھارت کی قابض افواج تسلسل کے ساتھ مظلوم کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں جاں بحق کرتی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی پولیس نے گزشتہ دنوں بھارتی فوج کی اس گھناؤنی حرکت کا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے حاضر سرس کیپٹن بھوپندر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشت گردی،مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہڑتال کی کال آل پارٹیز حریت کانفرنس نے دی تھی جس کی بھرپور حمایت کا اعلان حریت آرگنائزیشن اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھی کیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کے دوران سری نگر، پلوامہ، شوپاں اور اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں ہرقسم کا کاروبار معطل رہا۔

مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی افواج نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کی جانے والی ہڑتال کے دوران سری نگر میں سخت احتجاج کیا گیا اورشرکا نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر جعلی اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرین نے بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔


متعلقہ خبریں