پی ڈی ایم: ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے: فضل الرحمان


لاہور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مستعفی ہونے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے رہے ہیں۔

کسی کی جرات نہیں مجھے بلائے، کچی گولیاں نہیں کھیلیں: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ پریس بریفنگ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق بعد میں فیصلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے بعد میں فیصلہ کریں گے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف ہوگا یا کہیں اور۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک مہرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نا اہل حکومت سے نجات کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کے استعفے پارٹی قیادت تک پہنچ چکے ہیں۔

فضل الرحمان نے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ 31 جنوری کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فیٖصلہ کریں گے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف ہو گا یا کہیں اور۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے پاس ایک ماہ کی مدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت لانگ مارچ کی تاریخ کااعلان کریگی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اعلان کیا کہ 19 جنوری کو نیب دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محمد علی درانی بنا کسی پروگرام کے میرے پاس آئے اور نیشنل ڈائیلاگ کا فلسفہ بیان کیا۔

پی ڈی ایم اجلاس: پی پی کا وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کوئی تحفظات نہیں تھے، ان کی صرف تجاویز تھیں۔


متعلقہ خبریں