مولانا اور راجکماری کو سمجھ نہیں آیا کہ زرداری نے ہاتھ کردیا، فردوس عاشق

عطا تارڑ خود اچھل کر پولیس وین میں بیٹھے،گرفتار نہیں کیا: فردوس عاشق

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے ریموٹ کے ذریعے پی ڈی ایم کو یرغمال بنا لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کی چال پی ڈی ایم کو لے ڈوبی ہے۔

پی ڈی ایم کسی ایجنڈے پر متفق نہ ہوسکی، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد ہونے والی میڈیا بریفنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج صبح سے بے روزگاروں کا ٹولہ جاتی امرا میں اکٹھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صبح سے یہ ٹولہ عوام سے لوٹے گئے پیسوں پر کھانے کھارہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ایک مرتبہ پھر قومی اداروں کو اپنے نشانے پرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کا مقصد اپنی کرپشن کو چھپانا ہو تو وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مولانا صاحب قوم کو ایک بار پھر استعفوں کی تاریخ دینے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے قومی اداروں کو نشانہ بنا کر مودی کو خوش کیا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس اسمبلی کو جعلی قرار دیا جارہا ہے، اب اسی پارلیمنٹ میں ضمنی الیکشن کے ذریعے جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے ہاتھوں ان کا بیانیہ جاتی امرا میں دفن ہو گیا ہے۔

پی ڈی ایم: ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام قومی اداروں کے خلاف پی ڈی ایم کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے اپنے قول وفعل کا تضاد واضح کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پنڈی اور اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی و اسلام آباد قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو راولپنڈی و اسلام آباد پر چڑھائی کرتا ہے وہ خودکشی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والا دنیا اور آخرت میں کبھی سرخرو نہیں ہوتا۔

فردوس عاشق اعوان کا ایک اور سٹنٹ

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو وہ الیکشن اورپارلیمنٹ چاہیے جس کے ذریعے یہ اقتدار میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اور جعلی راجکماری کو سمجھ ہی نہیں آیا کہ زرداری ان کے ساتھ ہاتھ کرگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں