کونسی جمہوریت میں فوج کو حکومت ہٹانے کا کہا جاتا ہے؟ وزیر اعظم

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا ہے کہ کون سی جمہوریت میں فوج کو حکومت ہٹانے کا کہا جاتا ہے؟

سال نو کی پہلی شام: وزیر اعظم نے غربا و مستحیقین کے نام کردی

ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تیاری سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالنے سے پہلے بریفنگ لینے کی بات کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ کرپٹ اپوزیشن عوامی تحریک نہیں چلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری گیم این آر او کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کچھ بھی کر لیں این آر او نہیں ملے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کورونا آیا تو اپوزیشن نے خوشیاں منائیں۔

احساس پروگرام کے تحت ‘کوئی بھوکا نہ سوئے’ منصوبہ شروع کر رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ واویلا کرتے رہے ہیں کہ حکومت آج گئی کل گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال بعد عوام کارکردگی کا احتساب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2021 میں دو منصوبے مکمل کرنا ان کا عزم ہے۔

مولانا اور راجکماری کو سمجھ نہیں آیا کہ زرداری نے ہاتھ کردیا، فردوس عاشق

انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستان میں بھوکا نہ سوئے، احساس پروگرام کے تحت اس سال کے آخر تک یہ منصوبہ مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملک بھر کے عوام کو صحت کی سہولتیں دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں