ضمنی انتخابات میں متفقہ امیدوار بھی ہوسکتا ہے، مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ استعفوں سے ایک دن پہلے بھی ضمنی الیکشن ہوا تو لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں جعلی حکومت کے لیے راستہ کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

پی ڈی ایم: ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقدہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے  بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مقامی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ امیدوار کا بھی فیصلہ ہو سکتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ کب کرنا ہے؟ اس کا فیصلہ موسم اورسازگارحالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کارکنان کو بھی دیکھنا ہے۔

22 کروڑ عوام کی حمایت ہی نواز شریف کا پاسپورٹ ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت کسی جماعت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں