بھارتی سفارتکار کی طلبی: سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، جوان شہید، شہری زخمی

ہم نیوز نے دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی افواج نے سیز فائر معاہدے کی 30 دسمبر کو خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر فائرنگ کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے کوٹ کٹیرا کا رہائشی محمد سرفراز زخمی ہوا۔

ایل او سی پراشتعال انگیزی، بھارتی سفیر طلب

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز ایل او سی پر شہری آبادیوں پر فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں بھارتی قابض فوج نے 3097 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارتی افواج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 28 معصوم شہری شہید اور 257 زخمی ہوئے ہیں۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی اقوام متحدہ مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ مبصر مشن کو صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔


متعلقہ خبریں