سندھ میں کورونا کے باعث مزید 12 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 4 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 636 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 594 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبت میں کورونا سے متاثرہ 726 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت سندھ میں کورونا کے 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کورونا کے 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی مجمو عی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 134 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 2 ہزار 184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ 84 ہزار 362 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 82 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 258 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نظام صحت ناقص ہونے کے سبب دنیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 38 ہزار 974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 35 ہزار 130 زیرعلاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا کے 2ہزار206مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 85 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 582، خیبر پختونخوا ایک ہزار 661، اسلام آباد میں 421، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار 20، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 23، سندھ میں 2 لاکھ 16 ہزار 632، پنجاب میں ایک لاکھ 39 ہزار 341، بلوچستان میں 18 ہزار 181، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 303 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 862 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے


متعلقہ خبریں