قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پی سی بی سے نالاں

قومی کرکٹر کامران اکمل بھی پی سی بی سے نالاں

لاہور:  قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے سینئر کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سینئرز کو ٹیم سے سائیڈ لائن کیا جارہا ہے۔ پی سی بی سینئر کھلاڑیوں کو کوئی اہم ذمہ داری دے کر ان سے فائدہ اٹھا سکتا تھا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ ٹھیک کرنا پڑے گا۔ پی سی بی، کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں میں کوآرڈینیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ سینئر کرکٹرز کے جانے سے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر پی سی بی کی مینجمنٹ سے دلبرداشتہ، بریک لینے کا فیصلہ

قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ موجودہ رویہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سینئرز کے ساتھ ناروا سلوک برتا جا رہا ہ۔ پرفارم کرنےکے باوجود مجھے سنٹرل پنجاب کے کوچ نے ٹیم سے الگ کردیا۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل قومی کرکٹر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔ مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے۔ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ محمد عامر نے کہا کہ موجود صورتحال میں ذہنی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے۔ میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا۔


متعلقہ خبریں