پشاور: دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات خریدنے کیلیے فنڈز کی منظوری

پشاور: دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات خریدنے کیلیے فنڈز کی منظوری

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ فنکاروں کے آبائی مکانات خریدنے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

پشاور: اداکار دلیپ کمار کا آبائی گھر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی سیکریٹری محکمہ ثقافت عابد مجید کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات کو خریدنے کے لیے دو کروڑ 35 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔

محکمہ ثقافت کے سیکریٹری عابد مجید کا کہنا ہے کہ راج کپور کے آبائی مکان کی قیمت ڈیڑھ کروڑروپے اور دلیپ کمارکے آبائی مکان کی قیمت 80 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔

پشاور: راج کپورحویلی بھی سرکاری تحویل میں لینےکافیصلہ

ہم نیوز نے صوبائی سیکریٹری ثقافت عابد مجید کے حوالے سے بتایا ہے کہ مکانات کا تخمینہ ڈپٹی کمشنر پشاور اور محکمہ سی ایم ڈبلیو کی رپورٹ پر لگایا گیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے دونوں لیجنڈ فنکاروں کے آبائی مکانات کو قومی ورثہ قرار دے کر خریدنے کا فیصلہ محکمہ آثار قدیمہ نے کیا تھا۔

شاعر انقلاب حبیب جالب کی آخری آرام گاہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ہم نیوز کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ دونوں مکانات کو سرکاری تحویل میں لے کر ان کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں