پی ڈی ایم استعفوں کیلیے 31 جنوری کا انتظار کیوں کررہی ہے؟ شاہ محمود

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کرے گا؟ انہوں نے استفسار کیا کہ پی ڈی ایم استعفوں کے لیے 31 جنوری کا انتظار کیوں کررہی ہے؟

 فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، آئندہ بھی ہوتا رہیگا: حافظ حسین

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوعوام اورایوان دونوں کا اعتماد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بھرپور مینڈیٹ کی بدولت اقتدار میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

مولانا اور راجکماری کو سمجھ نہیں آیا کہ زرداری نے ہاتھ کردیا، فردوس عاشق

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےکہنے پریا ان کے دباوَ پرعمران خان مستعفی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پورے خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک کے دوسرے مرحلے کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبےکی تکمیل سے ملکی ترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوگا۔

پیپلزپارٹی نے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں بین الافغان مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق رائے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا۔


متعلقہ خبریں