بھارت: وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ کے سر کی قیمت دس لاکھ ڈالرز

بھارت: وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ کے سر کی قیمت دس لاکھ ڈالرز

نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے سرکی قیمت مقرر کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ  کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: کسانوں پر ظلم، احتجاجاً سنت بابا رام سنگھ نے خودکشی کرلی

ہم نیوز نے بھارت کے مؤقر جریدے آؤٹ لک کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے سر کی قیمت مقرر کیے جانے کی اطلاع لوگوں کو ایک پوسٹر سے ملی جو شہر میں آویزاں کیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب پولیس نے پوسٹر آویزاں کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: احتجاجی کسانوں کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک

بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف کسانوں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

بھارت کی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ میں حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ زیادہ تر کسانوں کا تعلق انہی دونوں ریاستوں سے ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آویزاں کیے جانے والے پوسٹر میں درج ہے کہ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کو قتل کرنے والے شخص کو بطور انعام دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے مذاکرات کو نئی چالاکی قرار دے دیا

بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں لگائے جانے والے پوسٹر کا مقدمہ بھی نامعلوم افراد کے خلاف موہالی ہی میں درج کیا گیا ہے لیکن تاحال پولیس کو کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔


متعلقہ خبریں