مفتی کفایت اللہ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ



مانسہرہ: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما رہنمامفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ پولیس نے مفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر سے ان کے بھائی ، بہنوئی اوربیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: کسی کی جرات نہیں مجھے بلائے، کچی گولیاں نہیں کھیلیں: فضل الرحمان

ہم نیوز نے مفتی کفایت اللہ کے خاندانی ذرائع سے بتایا ہے کہ پولیس نے مفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر واقع ہفہ ترنگڑی، مانسہرہ میں چھاپہ مار کران کے بھائی، بہنوئی اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: مفتی کفایت اللہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے مفتی کفایت اللہ کے اداروں کے خلاف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی وزارت داخلہ کو مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق مفتی کفایت اللہ کے آبائی گھر سے گرفتار ہونے والے افراد  کو تھانہ ہفہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ لاہور میں درج ہو گا، شیخ رشید

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال مفتی صاحب کو گرفتار نہیں کرسکی ہے لیکن حراست میں لیے گئے افراد پہ دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ ان کی گرفتاری یقینی بنوائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں گرفتاری کے لیے دیگر مقامات پر بھی چھاپوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: مدرسے کے طالب علم سے زیادتی: مفتی کفایت اللہ پر ملزم کو بچانے کا الزام

ہم نیوز کے مطابق گرفتار افراد تھانہ بفہ میں پابند سلاسل ہیں۔ مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بیٹے اور بہنوئی کی گرفتاری پر جے یو آئی کے کارکنان اور علاقہ اکابرین تھانے کے باہر موجود ہیں۔ پولیس وہاں پہنچنے والے افراد سے مذاکرات بھی کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں