فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، آئندہ بھی ہوتا رہیگا: حافظ حسین

حافظ حسین احمد

فائل فوٹو


اسلام آباد: سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یوآئی فضل الرحمان دراصل جے یوآئی (فوائد) ہے۔

جمہوریت کے خواہاں جمعیت میں موروثیت کے قائل ہیں، حافظ حسین

ہم نیوز کے مطابق جمعیت العلمائے اسلام (ف) سے نکالے جانے والے ممتاز سیاستدان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف سے فوائد حاصل کرنے کے لیے جے یوآئی (ف) کو جے یو آئی (فوائد) میں بدلا گیا ہے۔

سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کوخوش کرنے کے لیے ہمیں پارٹی سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اوربلاول نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ویٹو کردیا۔

جے یو آئی ف نے حافظ حسین احمد، مولانا شیرانی سمیت 4 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

ہم نیوز کے مطابق حافظ حسین احمد نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ، ضمنی انتخابات، سینیٹ الیکشن اوراستعفوں پر پیپلز پارٹی جیت گئی۔

جے یو آئی (ف) سے طویل وابستگی کے بعد سیاسی راہیں جدا کرنے والے حافظ حسین احمد نے کہا کہ نوازشریف نے ضیاالحق کی برسی سے بے نظیرکی برسی تک اپنی سیاست ڈبو دی۔

دستور کے مطابق جے یو آئی کے رکن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، مولانا محمد خان شیرانی

ہم نیوز کے مطابق حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا اورآئندہ بھی ہوتا رہےگا۔


متعلقہ خبریں