کورونا: وائرس کی نئی قسم لاہور پہنچ گئی

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم لاہور پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ سے آنے والی خاتون میں نئے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں8کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون برطانیہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچی تھیں۔ متاثرہ خاتون نے سفر کے لیے ورجن اٹلانٹک کا انتخاب کیا تھا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق شہر کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر خاتون کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے۔ ہوٹل میں قیام  پذیر خاتون کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 82 اموات

ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد خاتون کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری صحت کے مطابق متاثرہ خاتون کے مزید ٹیسٹ کرنے کے لیے بھی نمونے لیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں اموات کی تعداد18لاکھ سے بڑھ گئی

ہم نیوز کے مطابق برطانوی نژاد خاتون سے رابطے میں آنے والے ہوٹل کے عملے کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں جب کہ ہوٹل منیجر سمیت ویٹرز کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں