پاکستان میں کورونا سے مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر

فائل فوٹو


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر ہو گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد4 لاکھ 86 ہزار 634 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 53 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 311 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 40 ہزار 660 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 35 ہزار 663 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 109 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 672، اسلام آباد میں 424، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 185 اور آزاد کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 38 ہزار 146، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 255، سندھ میں 2 لاکھ 17 ہزار 636، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 188، بلوچستان میں 18 ہزار 218، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 325 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 866 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: وائرس کی نئی قسم لاہور پہنچ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔

حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں