پی ڈی ایم کا بہاولپور میں سیاسی پاور شو

پی ڈی ایم

فائل فوٹو


 بہاولپور: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج بہاولپور میں حکومت مخالف پاور شو کر رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کا پی ڈی ایم ریلی  سے خطاب جاری ہے جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔

جلسے سے خطاب کے بعد ریلی کی صورت میں پی ڈی ایم قیادت سرائیکی چوک تک ریلی نکالے گی۔ سرائیکی چوک پر رات گئے تک رہنماء عوام سے خطاب کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کا جوش دیدنی ہے، انہوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہاولپور میں ریلی کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور شہر کے مختلف علاقے کنٹینرز لگا کر سیل کیے گئے ہیں۔

قانون کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کیے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ن لیگی قیادت کو خط لکھ کر پی ڈی ایم کی ریلی میں دہشتگردی کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ خط میں کورونا کے مزید پھیلاؤ کے متعلق بھی خبردار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی کا وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا مشورہ

اس سے قبل مسلم لیگ ن نے بہاولپور میں کارکنوں کی گرفتاریوں کا الزام عائد کیا ہے۔ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پرامن احتجاج تشدد میں بدل سکتا ہے۔

انتظامیہ کٹھ پتلی حکومت کے احکامات نہ مانے۔ کمشنر صاحب نے مجبوری میں ریلی کی اجازت نہیں دی۔ تھرٹ الرٹ لوگوں کو ڈرانے کےلیے جاری کیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ 6جنوری کو بنوں میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام مظاہرہ ہوگا۔ بنوں مظاہرہ کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 لورالائی اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق 23 سرگودھا، 30 سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں