لاہور سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں بارش


اسلام آباد: لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گزشتہ شب سے ہی وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، ننکانہ اور مانانوالہ میں تیز بارش سے خنکی بڑھ گئی۔ شکرگڑھ، نارووال اور پسرور سمیت گردو نواح میں بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے جبکہ پیر اور منگل کو گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر کے علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

ملک بھر میں آج سے 2021 کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، دیر، سوات، کرم سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے جبکہ موسلا دھار بارش سے کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 2 ہزار 272 افراد متاثر

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔


متعلقہ خبریں