بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور: بٹ کوائن کیس، دو ملزمان گوجرانوالہ سے گرفتار

فائل فوٹو


ورچؤل کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک بٹ کوئی کی قیمت  پہلی بار33 ہزارڈالر سے بڑھ گئی ہے۔

ایک بٹ کوائن کی قیمت۔ پاکستانی روپے میں54 لاکھ روپے سے بڑھ گئی ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت میں16 دسمبر2020 کے بعد13ہزار سے زائد ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت16 دمسبر کو20 ہزار ڈالر تھی جو26 دسمبر کو25 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کی قیمت میں آخری16 روز کے دوران50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

دیگر کرنسیوں کی طرح اس کی قدر کا تعین بھی اسی طریقے سے ہوتا ہے کہ لوگ اسے کتنا استعمال کرتے ہیں۔
بٹ کوائن کی منتقلی کے عمل کے لیے ‘مِننگ’ کا استعمال ہوتا ہے۔

سال2021 کے پہلے دو روز میں بٹ کوائن کی قیمت میں11.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت دنیا میں کم سے کم 1 کروڑ18 لاکھ سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم90 بٹ کوائن بن رہےہیں۔ بٹ کوائن کی تعداد ہر دس منٹ بعد تبدیل ہوتی ہے۔

کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ یہ روپے یا ڈالر کی طرح کاغذی کرنسی نہیں ہے لیکن اس کا استعمال خرید و فروخت میں ہو سکتا ہے۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران 1 بٹ کوائن کی قیمت 20 ہزار امریکی ڈالرز تک پہنچنے کے بعد بعض سرمایہ کاروں کا خیال تھا کہ بٹ کوائن کی قدر میں کمی آسکتی ہے تاہم بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گلوبل کرپٹو کرنسی ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد بھارت ایشیا میں بٹ کوائن کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

دنیا میں بٹ کوائن کے حوالے سے امریکہ پہلے، نائیجیریا دوسرے، چین تیسرے، کینیڈا چوتھے، برطانیہ پانچویں اور بھارت چھٹی بڑی مارکیٹ ہے۔


متعلقہ خبریں