ن لیگ نے قرض میں ڈبو کر عوام کو معاشی گھاؤ دیے، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قرض میں ڈبو کر عوام کو معاشی گھاؤ دیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مالی مشکلات کا مقابلہ، حکمت عملی کے ساتھ اور کفایت شعاری کے باعث مسلسل پانچویں ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا جبکہ کورونا کے دوران مالی مشکلات کے باوجود عوام کو 56 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وصولیوں کی مد میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 42 فیصد اضافہ ہوا اور دیگر عوام دوست اقدامات کیے گئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بزدار حکومت کی کاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر معیشت کا پتہ دے رہے ہیں جبکہ شوباز اینڈ کمپنی نے بےدردی سے عوام کا پیسہ لوٹا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو ایک ہزار 200 ارب کے قرض میں ڈبو کر ن لیگ نے عوام کو معاشی گھاؤ دیے۔ بزدار حکومت وزیر اعظم عمران خان  کی زیر سرپرستی ان زخموں کا مداوا کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں