پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال ہونے پر قومی ائر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب کے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی بحالی کا نوٹیفکیشن سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد آج سے تمام پی آئی اے کی پروازوں پر مسافر سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کے لیے مسافر کال سینٹر 786 786 111 یا دفاتر سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال

پی آئی اے نے تمام مسافروں کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ سفر سے قبل لازمی کروانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسافر صرف سعودی عرب سے پاکستان آ سکتے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا کی سنگین صورت حال کے پیش نظر سعودی عرب نے 21 دسمبر کو بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں