اداکارہ نادیہ خان نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کر دی

اداکارہ نادیہ خان نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کر دی

فائل فوٹو


مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کے پہلی 2 شادیوں سے  3 بچے ہیں۔

نادیہ خان نے دلہن بنی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری سنائی۔

تصاویر میں نادیہ خان مہندی لگائے عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں ۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر نادیہ خان اور ان کے شوہر کی تصویر بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ وہ شادی کی مزید تصاوید بہت جلد اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔

انہوں نے لکھا ‘اپنی شادی کی تصاویر اپنے مداحوں اور فالورز کے ساتھ آئندہ چند گھنٹوں میں شیئر کروں گی’۔ فی الحال انہوں نے اپنے شوہر کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

ایک شو کے دوران بات کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔

نادیہ خان نے فنی کیریئر کا آغاز ڈراموں میں اداکاری سے کیا تھا جس کے بعد وہ مارننگ شو کی دنیا میں آئیں۔ وہ کچھ عرصے تک اسکرین سے غائب بھی رہیں۔


متعلقہ خبریں